زندہ قومیں ہی اپنے آزادی کا جشن منایا کرتی ہیں۔ اعجاز علی چھجڑو

Aijaz Ali

Aijaz Ali

اسلام آباد (بیورورپورٹ) 14 اگست کا دن تجدید عہد کا دن ہے جب تک پاکستان کے وفادار شہریوں کی حیثیت سے اپنے فرائض اور ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے ہمیں کسی چیز سے خوف زدہ ہونے کی چنداں ضرورت نہ ہے۔ چیئرمین آئی پی سی آئی ایچ اعجاعلی زچھجڑو

اسلام آباد (نامہ نگار) زندہ قومیں ہی اپنے آزاد ی کے جشن منایاکرتی ہے 14اگست کا دن تجدید عہد کا دن ہے جب تک پاکستان کے وفادار شہریوں کی حیثیت سے اپنے فرائض اور ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے ہمیں کسی چیز سے خوف زدہ ہونے کی چنداں ضرورت نہ ہے۔

ان خیالات کا اظہارعالمی مجلس امن برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان (رجسٹرڈ) کے چیئرمین اعجاعلی زچھجڑو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا پاکستان ہمارے اسلاف کی بے بہا قربانیوں کی بدولت حاصل ہوا جس کی بدولت آج ہم غلامی سے نجات پانے کے ساتھ ساتھ اسلامی طرز معاشرت کے مطابق زندگی گذارنے کے لئے آزا دہے۔

قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار سے روگردانی کرکے ہم منتشر ہوکر رہ گئے قوم کی بجائے ایک بھیڑچال کی شکل اختیار کرلی قومی سوچ کے فقدان کے باعث ہم نسل نو کے لیے اچھی روایات پیدا نہ کرسکے جس پر چل کر نسل نو اس ملک کو کامیابی کامرانی کی منزل پر رواں دواں کرسکے ۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان ایثار جدوجہد قربانی کی داستان ہے اسلاف کی قربانیوں کو ہم نے اپنی کوتاہیوں سے گنوادیاقوم نے قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں 1947 ء میں وطن عزیز پاکستان حاصل کیا آج وطن کو قوم کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا 1947 ء میں مسلمان قوم نے کسمپرسی کی حالت میں نامساعدحالات میں ایک ریاست حاصل کرلی جس کی بنیاد کلمہ توحید پر رکھی گئی آج 70سال گذرنے کے بعد ہم اس نعرہ کو عملی طورپر بھول گئے آزادی کا مطلب بھول گئے اپنے اسلاف کی دی گئی قربانیوں کو بھول گئے جس سے آج ہم ایک آزاد قوم ہوتے ہوئے بھی غلامی کی زندگی بسر کرنے پرمجبور ہے۔

ہمیں حکمرانوں پر تنقید کرنے کی بجائے اپنا احتساب کرنا ہے کہ ایک فرد ہوتے ہوئے ہم نے ملک کی تعمیر میں کتنا کردار ادا کیا۔انہوںنے مزید کہا آزادی عظیم نعمت ہے مگر ملک دشمن عناصر بے گناہ بچوں بوڑھوں خواتین کو دہشت گردی کا نشانہ بناکر کشت وخون کرکے ملک میں قتل غار ت کا ماحول پیدا کرکے پاکستان کی سلامتی کے درپے ہیں۔

مگر جو قوم آزادی لینا جانتی ہے وہ اپنی آزادی کا تحفظ کرنا جانتی ہے دہشت گردوں کو دنیا وآخرت میں سوائے ذلت رسوائی کے کچھ حاصل نہیں انہوںنے کہا کہ قوم کو حقیقی خوشی اس وقت ہوگی جب ملک میں جاری موجودہ دہشت گردی کا خاتمہ ملک بحرانوں سے نجات حاصل کرکے امن سکون کا گہوارہ بنے گا انہوںنے کہا ملک دشمن عناصر پاکستان کی سلامتی کے درپے ہیں۔

مگر پاکستان کے ستر ہ کروڑ عوام ملک دشمن عناصر کی ریشہ دوانیوں کو خاک میں ملاکر دم لیں گے اس موقع پر ان کے ہمراہ آئی پی سی آئی ایچ کے سنٹرل میڈیا ایڈوئیزر سیدتوقیرحسین زیدی، ڈائریکٹر آئی ٹی سیدمویان نقوی ، ڈائریکٹر آئی آر توقیر خان بھی موجود تھے۔