لیور پول نے تھائی آل سٹارز کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا

Liverpool vs Thai All Stars

Liverpool vs Thai All Stars

تھائی لینڈ (جیوڈیسک) فٹبال کلب لیور پول اور تھائی آل سٹارز کی ٹیم کے درمیان کھیلا گیا فٹبال میچ لیور پول نے چار صفر سے جیت لیا۔

تھائی لینڈ میں فٹبال کلب لیور پول اور تھائی آل سٹارز کی ٹیمیں میدان میں اتریں دونوں ٹیموں کے درمیان بارش کے باجود دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

بڑی ٹیم لیور پول نے چھوٹی ٹیم کو ناکوں چنے چبواتے ہوئے صفر کے مقابلے میں چار گولز سے شکست دی۔ میزبان ٹیم لیور پول کیخلاف گول سکور کرنے کی سر توڑ کوشش کرتی رہی لیکن کامیابی نہ ملی۔