زِندہ ہونے کا گماں

زندہ ہونے کا گماں کرتی ہوں
میں عورت ہوں، جیتی ہوں، نہ مرتی ہوں

میری چِیخ بے آواز، میرا رونا بے ساز
میری تڑپ میں سچ، پر رہتی ہے یہ راز

چلائوں تو قصور وار، چپ رہوں تو گنہگار
خوب سیرتی تو ہے گناہ، ہے عورت ہونا بھی تو گناہ
حسیں ہونا۔۔۔ گناہ درگُناہ ۔۔۔ میرا تو ہر سچ گناہ

سانس لینا ہے میرا گناہ، مسکرانا بھی میرا گناہ
جینا چاہنا ہے میرا گناہ، میرا ہونا بھی میرا گناہ

یہاں میری کوئی پناہ نہیں
گنہگاروں کے سر کوئی گناہ نہیں

گھٹ گھٹ کے کیوں مرجائوں؟
کیوں چپ کی سولی چڑھ جائوں؟

تخلیق خدا ہوں، تمسخر جہاں ہوں
زِندہ تو ہوں پر۔۔۔ زِندہ کہاں ہوں

پِھر بِھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زندہ ہونے کا گماں کرتی ہوں
میں عورت ہوں، جِیتی ہوں، نہ مرتی ہوں!

Alone Women

Alone Women

تحریر : قرة العین تاج