ایل این جی سپلائی کا قطر سے معاہدہ حکومت کا بڑا کارنامہ ہے، صاحبزادہ محبوب الحسن

Sahibzada Muhammad Hassan

Sahibzada Muhammad Hassan

فتح پور (میاں محمد رضوان) ایل این جی سپلائی کا قطر سے معاہدہ حکومت کا بڑاکارنامہ ہے، حکومتی اقدامات ملکی معیشت حقیقی معنوں میں ترقی کی طرف گامزن ہے، ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ فیض الحسن ایم این اے کے گروپ کی طرف ضلعی چیئر مین شپ کے امیدوار صاحبزادہ محبوب الحسن نے مسلم لیگ یوتھ ونگ کے رہنما محمد بوٹا شہزاد کے آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو اقتدار سنبھالتے وقت مختلف چیلنجز کا سامنا تھا ، ملکی خزانہ خالی پڑا ہوا تھا ،جس کی جہ سے حکومت کو حالات بہتر کرنے میں کچھ وقت لگا،سابقہ ادوار میں بد عنوانی،کرپشن کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ملک کی طرف رخ کرنا چھوڑ دیا تھا، میاں برادران اور ان کی ٹیم کی مدبرانہ پالیسیوں سے ملکی معیشت بہتر ہوئی۔

دوست ممالک کے ساتھ معاہدوں نے ملک کو ترقی کے نئے سفر میں داخل کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ 2018ء تک دوست ممالک کے تعاون کے ساتھ انرجی بحران کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا، انہوں نے کہا کہ قطر سے سولہ ارب ڈالر کا ایل این جی سپلائی معاہدہ موجودہ حکومت کا بڑاکارنامہ ہے، یہ معاہدہ پاکستان میں توانائی کی قلت پر قابو پانے اور معاشی مشکلات کم کرنے میں کردار ادا کرے گا۔

میاں محمد رضوان فتح پور لیہ
0606840446