دوسرے ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کا ٹھیکہ رواں ماہ منظور ہو جائیگا۔ شاہد خاقان عباسی

Shahid Haqan Abbasi

Shahid Haqan Abbasi

کراچی (جیوڈیسک) وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کے مطابق ایل این جی ٹرمینل کے لئے دو پارٹیوں سے بولیاں موصول ہوئی ہیں اور ان میں سے ایک کمپنی کو منتخب کیا جا چکا ہے جس کا حتمی اعلان رواں ماہ کے اختتام تک کر دیا جائے گا۔

انھون نے مزید کہا کہ کمپنی نے اعشاریہ 417 سینٹس فی ایم ایم سی ایف کے حساب سے ایل این جی پراسیس کرنے کی پیشکس کی ہے۔ پلانٹ مکمل ہونے کے بعد یومیہ 600 ایم ایم سی ایف درآمدی ایل این جی پراسیس کرے گا۔

ملک میں موجود گیس کی قلت پوری کرنے کے لئے قطر سے ایل این جی درآمد کی جا رہی ہے جو پراسیس کر کے ٹیکسٹائل، سی این جی سمیت معیشت کے دیگر شعبوں کو فراہم کی جا رہی ہے۔