غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بھتہ خور حیسکو عملداروں کے خلاف بدین کے شہری مزاحمت پر اتر آئے

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اوربھتہ خور حیسکوعملداروںکے خلاف بدین کے شہری مزاحمت پر اتر آئے، پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی کے بعد گرفتار نادہندگان کو شہریوں کو پولیس موبائل سے اتار کر مفرور کرا دیا۔

ضلع بدین میں سولہ سے اٹھارہ گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، حیسکو کی جانب سے غیر قانونی کنیکشن منقطہ کرنے اور حیسکو عملداروں کی جانب سے بھتہ خوری کے خلاف بدین کے شہری سراپا احتجاج ہوگئے، اور دھرنا دیکر بدین کراچی روڈ بند کریا۔

بدین کے گجراتی محلہ میں حیسکو کی جانب سے حیدرآبادپولیس کی مدد سے جب بجلی ناہندگان کو گرفتار کیا گیاتو شہری مشتعل ہوگئے اور انہوں نے واپڈا عملداروں سمیت پولیس کا گھیراﺅ کرلیا۔

بل آخر پولیس کو پیچھے ہٹنا ہی پڑا اور شہریوں نے گرفتار ناہندگان کو موبائل سے اتار کر مفرور کروادیا،اور پولیس نے بھی موقع غنیمت جانا اور بھاگ کھڑی ہوئی، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث بدین میں بیٹری، جنریٹر اور سولر لائیٹ کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔