غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاھرہ کیا گیا

Protest

Protest

بدین (عمران عباس) غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف پاکستان سنی تحریک اور موٹر سائیکل شوروم ایسوسیئشن کی جانب سے بینظیر بھٹو پارک کے سامنے ٹائر جلاکر احتجاجی مظاھرہ کیا گیا اور میں روڈ پر تمبو بھی لگا دیا جس کے باعث بدین سے حیدرآباد جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی.

ضلع بدین کی پانچوں تحاصیل میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹوں تک جا پہنچا ہے جبکہ ماتلی بدین تلہار ٹنڈو باگو گولارچی میں یومیہ اکیس گھنٹے بجلی کی فراہمی معطل ہوتی ہے.

ضلع کے دیگرمتعدد چھوٹے بڑے شہروں سینکڑوں قصبات و دیہات میں بھی بجلی مکمل طور پہ غائب ماتلی گرڈ اسٹیشن میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صرف تین گھنٹے بجلی فراہم کی گئی،بدین شھر میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف پاکستان سنی تحریک اور موٹر سائیکل ایسوسیئیشن کی جانب سے بینظیر بھٹو پارک کے سامنے احتجاجی مظاھرہ کرکے دھرنا دیا گیا اور راستے کے درمیاں تمبو بھی نصب کردیا جس کے باعث بدین سے حیدرآباد اور تھرپارکر جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی مظاھرین نے ایس ڈی او واپڈا بدین کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کی….