قرضے معاف کرانے والے قوم کے مجرم ہیں، شہبازشریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یہ وقت پاکستان کو بنانے کا ہے اور قرضے معاف کرانے والے قوم کے مجرم ہیں۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت کسی بھی طور پر منفی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا، مختلف بنیادوں پر قرضے معاف کرانے والے قوم کے مجرم ہیں جب کہ اربوں روپے کے قرضے معاف کرانے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا وقت آگیا، قرض معاف کرانے والے ان سے سیکھیں جو رزق حلال کما کر قرض واپس کرتے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے میں میرٹ اور شفافیت پرمبنی نظام کو فروغ دیا گیا ہے، غریب قوم کی محنت کی کمائی لوٹنے والوں کو حساب دینا ہوگا۔