لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ، سات پاکستانی فوجی شہید

LOC

LOC

بھمبر (جیوڈیسک) پاکستانی فوج کی ترجمان انٹروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق لائن آف کنٹرول پر رات گئے فائرنگ کے نتیجے میں سات پاکستانی فوجی شہید ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ لائن آف کنڑول کے بھمبر سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سے رات گئے بلااشتعال فائرنگ کردی گئی تھی۔ اس فائرنگ کے نتیجے میں سات پاکستانی فوجی شہید ہوگئے۔

پاکستانی فوج کے مطابق اس فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا۔