ایل او سی پر کشیدگی، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہو گا

Parliament

Parliament

اسلام آباد (جیوڈیسک) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہو گا جو دو روز جاری رہے گا۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے پیدا ہونے والی کشیدگی پر بحث ہو گی۔ حکومت اس معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے گی۔

وزیراعظم نواز شریف مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے اور قومی سلامتی پر پالیسی بیان دیں گے اور وہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے۔ وزیراعظم اے پی سی میں ہونے والے فیصلوں سے بھی پارلیمنٹ کو آگاہ کریں گے۔

وزیراعظم مسئلہ کشمیر پر ریاستی پالیسی کے اہم نکات اجاگر کریں گے۔ کشمیریوں سے اظہار یک جہتی اور بھارتی جارحیت کی مذمت پر قراردادیں بھی منظور کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔