مقامی سیمنٹ کی بجائے درآمدی سیمنٹ پر ڈیوٹی بڑھائی جائے: مینوفیکچرر

Cement

Cement

کراچی (جیوڈیسک) آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچرر ایسوسی ایشن کے مطابق سیمنٹ پر 5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے علاوہ 17 فیصد جی ایس ٹی عائد ہے۔

اس کے علاوہ سیمنٹ کی پیداوار میں استعمال ہونے والے درآمدی کوئلے پر ڈیوٹی 1 سے بڑھا کر 6 فیصد کرنے کے فیصلے سے لاگت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

سرکار سے درخواست ہے کہ ڈیوٹی میں کیا گیا اضافہ واپس لیا جائے کیوںکہ کوئلہ پر تعیش اشیاء میں شمار نہیں کیا جاتا۔ مینوفیکچرر کا کہنا ہے کہ اگر حکومت ڈیوٹی اور ٹیکسز میں کمی کر دے تو سیمنٹ کی قیمت کم ہو گی اور ہاؤسنگ سیکٹر کو فروغ ملے گا۔