بلدیاتی انتخابات میں عوامی شرکت کے پیغام کو سمجھا جائے۔ راجونی اتحاد

Local Elections

Local Elections

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ‘ خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی‘ عمران چنگیزی و دیگر نے حکومت سے منتخب بلدیاتی اداروں کی تشکیل کے عمل کی تکمیل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنے والے حکمران عدلیہ کی مداخلت کے بعد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر مجبور ہونے والے حکمران بلدیاتی انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت سے ملنے والے پیغام کو سمجھنے کی بجائے میئر ‘ ڈپٹی میئر اور ضلعی چیئرمینوں کے انتخابات کے التوا کے ذریعے اختیارات کی منتخب بلدیاتی نمائندوں کو منتقلی کی راہ میں رکاوٹ ڈال کر غیر جمہوری اور آمرانہ طرز عمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

جبکہ آمریت کو ہر دور میں عوام دشمن قرار دیا گیا ہے اسلئے حکمران عوام دشمنی کی بجائے جمہوری کردار کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کے تمام مراحل مکمل کرکے بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات تفویض کریں۔