لاک ڈاؤن ہو یا کریک ڈاؤن، سب مسخرے ہیں: بلاول کا ٹویٹ

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

اسلام آباد (جیوڈیسک) موجودہ سیاسی صورتحال پر ٹویٹ کے ذریعے بلاول بھٹو کا دلچسپ تبصرہ، کہتے ہیں آج ہمیں اجتماعی متفقہ طور پر سنیٹر رحمان ملک یاد آئے۔

جڑواں شہروں میں پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں بلاول بھٹو کا دلچسپ ٹویٹر تبصرہ سامنے آیا ہے۔

بلاول بھٹو نے اپنے ٹویٹ مین کہا کہ آج ہم سب کو اجتماعی طور پر پی پی پی دور کے وفاقی وزیر داخلہ سنیٹر رحمان ملک بہت یاد آئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تیری یاد آئی تیرے جانے کے بعد۔ بلاول بھٹو نے اپنے ٹویٹر پیغام میں یہ بھی کہا کہ لاک ڈاؤن ہو یا کریک ڈاؤن، سب مسخرے ہیں۔