لودھراں میں کاراورٹرالر کے درمیان تصادم سے 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Accident

Accident

لودھراں (جیوڈیسک) خانیوال روڈ پر گوپال پل کے قریب کار اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

لودھراں میں خانیوال روڈ پر گویال پل کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہوکر مخالف سمت سے آنے والے ٹرالرسے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیاگیا جہاں زخمیوں کی طبی امداد جاری ہے۔

وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔