این اے 154، لودھراں میں سیاسی پارہ عروج پر پہنچ گیا

PML N

PML N

لودھراں (جیوڈیسک) این اے ایک سو چون لودھراں میں سیاسی پارہ عروج پر پہنچ گیا، مسلم لیگ ن آج عوامی زور دکھائے گی، حمزہ شہباز خطاب کریں گے، عمران خان کا بھی والہانہ استقبال کیا گیا، ریلی میں آتش بازی کا مظاہرہ بھی ہوا۔

این اے ایک سو چون لودھراں کے ضمنی الیکشن کیلئے سیاسی درجہ حرارت اپنے عروج پر پہنچ گیا ہے ۔ مسلم لیگ ن آج لودھراں میں عوامی زور دکھائے گی ۔ ن لیگ کے مرکزی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز آج دوپہر انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔

اس سے پہلے جہانگیر ترین کی انتخابی مہم میں شرکت کیلئے عمران خان لودھراں پہنچے ۔ مقامی قیادت نے ان کی موجودگی کا بھرپور فائدہ اٹھایا ۔ عمران خان کیاستقبالیہ ریلی میں پرجوش کارکنوں نے پھول برسائے اور نعرے بازی کی ۔ پرمٹ چوک ریلوے پھاٹک اور ڈاکخانہ چوک میں عمران خان کا والہانہ استقبال کیا گیا ۔ اس موقع پر بھرپور آتش بازی بھی کی گئی۔