لودھراں ٹرین حادثہ، عمران خان کا وزیر ریلوے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

Imran Khan

Imran Khan

لودھراں (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے لودھراں میں ایک ہی خاندان کے 4 بچوں کے گھر پہنچے اور انکے ورثا سے تعزیت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سانحہ لودھراں کے بعد وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو مستعفی ہونا چاہئے۔ ٹرین حادثہ غفلت کا نتیجہ ہے اور ٹرین حادثہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا پہلے بھی حادثے ہوئے ہیں۔

ریلوے کراسنگ پر پیسہ خرچ کیا ہوتا تو کمیونکیشن سسٹم بہتر ہو جاتا۔ عمران خان نے کہا بڑے ڈاکوؤں پر ہاتھ ڈالنے تک کرپشن ختم نہیں ہو گی اور نیب صرف چھوٹے لوگوں کو پکڑتی ہے۔