دیر: لواری جیپ سنو ریلی پشاور کے یاسر خان نے جیت لی

 Loire Jeep Rally

Loire Jeep Rally

دیر (جیوڈیسک) لواری جیپ سنو ریلی پشاور سے شروع ہو کر دیر لوئیر میں اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی میں 50 سے 60 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ لواری پاس دنیا کے بلند اور خطرناک ترین جیپ ٹریکس میں سے ایک ہے۔

دس ہزار فٹ کی بلندی پر ساڑھے بارہ کلومیٹر کے اس ٹریک میں 42 انتہائی خطرناک موڑ تھے جنہیں اس ریلی کے شرکاء نے عبور کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی جی او سی ملاکنڈ نادر خان تھے۔