لندن: حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ

Protest

Protest

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی کی نو منتخب حکومت نے بجٹ خسارہ کم کرنے کے لئے بچت پالیسی کا اعلان کیا تو ہزاروں لوگ احتجاج کرنے نکل کھڑے ہوئے۔

مظاہرین نے وسطی لندن میں سڑکوں پر مارچ کیا اور پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے مظاہرہ کیا۔ انہوں نے حکومت کی بچت پالیسی کے خلاف بینر اور پلے کارڈ ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے۔

مظاہرین نے بجٹ خسارہ کم کرنے کیلئے عوامی سہولتوں میں کٹوتیوں کی مخالفت کی۔ مظہرین نے جنگی اخراجات میں کمی کرنے اور بچت پالیسی واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین میں مشہور شخصیات نے بھی حصہ لیا جن میں گلوکارہ شارلٹ چرچ اور مزاحیہ اداکار رسل برانڈ شامل ہیں۔