لندن : کینٹ جیل کے ایک حصے پر قیدیوں کا قبضہ، آگ لگا دی، ٹارنیڈو گارڈز تعینات

London Kent Jail

London Kent Jail

لندن (جیوڈیسک) قیدیوں نے کینٹ جیل کے ایک حصے پر کنٹرول حاصل کر کے آگ لگا دی۔ پولیس صورتحال کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

جیل آفیسر مائک رولف کا کہنا ہے 60 سے 80 قیدی واقعہ میں ملوث ہیں۔ جنہوں نے اپنی بیرکوں میں جانے سے انکار کر دیا ہے۔

مائک رولف نے بتایا سپیشل ٹرینڈ گارڈز “ٹارنیڈو” کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے اسی دستے نے ایک ہفتہ قبل برمنگھم ونسن گرین جیل میں قیدیوں کی بغاوت پر قابو پایا تھا۔