آکسفرڈ یونیورسٹی، 800 سالہ تاریخ میں وائس چانسلر کیلئے پہلی بار خاتون نامزد

Oxford Woman Chancellor

Oxford Woman Chancellor

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ کی آکسفرڈ یونیورسٹی کی 8 سو سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کو وائس چانسلر کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

لوئیز رچرڈسن کو یونیورسٹی کی نئی وائس چانسلر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ وہ اس وقت سینٹ انڈریوز یونیورسٹی کی انچارج ہیں اور انہوں نے ماضی میں ہارورڈ یونیورسٹی میں بھی ایک اعلیٰ عہدے پر کام کیا ہے۔

اگر انہیں رسمی طور پر آکسفرڈ یونیورسٹی کی 272 ویں وائس چانسلر بنا دیا گیا تو 8سو سال میں پہلی بارمرد کے بجائے ایک خاتون وائس چانسلر کے فرائض سنبھالیں گی۔