لندن پولیس کا بانی ایم کیو ایم کیخلاف کیس دوبارہ کھولنے سے انکار

New Scotland Yard

New Scotland Yard

کراچی (جیوڈیسک) لندن پولیس نے بانی ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس دوبارہ کھولنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کیس دوبارہ کھلوانا چاہتا ہے تو ٹھوس شواہد پیش کرے۔

حکومت پاکستان نے ایم کیو ایم کے بانی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ختم کرنے پر برطانیہ سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیس دوبارہ کھلوانے کے لیے برطانیہ سے رابطہ کیا تھا۔

وزارت داخلہ نے برطانوی حکومت کو خط لکھ کر کہا تھا کہ منی لانڈرنگ کیس دوبارہ کھولا جائے، تحقیقات کے دوران برطانیہ میں جو شواہد ملے وہ بھی شیئر کیے جائیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں بانی ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس 3 مہینے پہلے ختم کیا گیا تھا۔