لندن پولیس کے پاس موجود پارٹی فنڈ کی رقم قانونی ہے، ایم کیو ایم

Nadeem Nusrat

Nadeem Nusrat

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ پارٹی فنڈ کے بارے میں میٹرو پولیٹن پولیس سروس کے سول دعوے کی سماعت ہوئی جس میں متحدہ کے وکلا ویسٹ لندن مجسٹریٹ کورٹ میں پیش ہوئے۔

ایم کیوایم اعلامیے کے مطابق ایم کیوایم اور قائد متحدہ کا موٴقف ہے کہ پارٹی فنڈز کی جو رقم اس وقت میٹرو پولیٹن پولیس کی تحویل میں ہے وہ مکمل طور پر جائز اور قانونی ہے۔

ایم کیو ایم کے کنوینر ندیم نصرت نے کہا ہے کہ ابھی یہ معاملہ ابتدائی مرحلے میں ہے تاہم انہیں پورایقین ہے کہ جب اس معاملے کی باقاعدہ سماعت ہوگی توایم کیو ایم کا موٴقف درست ثابت ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہے لہذا اس بارے میں مزید کچھ کہنا مناسب نہیں ہو گا۔