لندن: ریسٹورنٹ میں نامعلوم شخص کی مسلم خاتون کا حجاب پھاڑنے کی کوشش

Hijab Woman

Hijab Woman

لندن (جیوڈیسک) میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب متاثرہ خاتون اپنے دوستوں کے ہمراہ ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھا رہی تھی کہ اسی ریسٹورنٹ میں موجود ایک نامعلوم شخص نے خاتون پر اچانک حملہ کر دیا اور اس کا حجاب پھاڑنے کی کوشش کی۔

اس شخص نے نازیبا زبان استعمال کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگوں کو ہلاک کر رہی ہے اور خاتون کا کوٹ پکڑ لیا اور کھینچ کر اسے باہر لے جانے کی کوشش کی تاہم متاثرہ خاتون کے دوستوں نے مداخلت کی۔

اسی دوران ریستوران کے عملہ نے بھی پولیس طلب کر لی لیکن حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔