لندن میں دہشت گردی قابل مذمت ہے، علی رضا سید

Ali Raza Syed

Ali Raza Syed

برسلز (پ۔ر) کشمیر کونسل یورپ (ای یو) کے چیئرمین علی رضا سید نے لندن میں گذشتہ شب دہشت گردی کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں سات افراد مار گئے اور چالیس سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں علی رضاسید نے اس واقعے پر سخت افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک دردناک واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

ہم اس موقع پر برطانیہ کے عوام خصوصاً متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ گہری ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

انھوں نے کہاکہ دہشت گردی کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں۔دنیاکو ہرقسم کی دہشت گردی کے خلاف متحد ہو جانا چاہیے۔

لندن میں دہشت گردانہ حملہ ایک افسوسناک اور آنکھوں کو اشک بار کر دینے والا واقعہ ہے۔ کسی بھی مہذب معاشرے میں اس طرح کے حملوں کی کسی بھی صورت میں کوئی گنجائش نہیں۔ان حملوں کا صحیح جواب یہ ہے کہ دنیا متحد ہوکراور یکجہتی دکھا ان کا مقابلہ کرے۔ عالمی امن کے تحفظ اور دہشت گردی جیسے ناسور کے خاتمے کے لئے موثر حکمت عملی اور وسیع عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

علی رضاسید نے کہاکہ بے گناہ لوگوں کا قتل عام دنیا کے کسی بھی خظے میں قابل قبول نہیں۔ ہمیں ان لوگوں کے خلاف بھی کھڑا ہونا ہو گا جو اس طرح کے واقعات کو استعمال کر کے انتہاپسندانہ خیالات پھیلاتے ہیں اور معاشرے میں خوف اور نفرت پیدا کرتے ہیں۔ امید ہے کہ عالمی برادی دہشت گردی، انتہاپسندی، منافرت اور نسل پرستی کے خلاف اٹھ کھڑی ہو گی۔

انھوں نے واضح کیا کہ د ہشت گرد چاہتے ہیں کہ وہ سوسائٹی میں نفرت کو ہوا دیں۔ ہمیں ان کی اس سازش سے آگاہ ہونا چاہیے اور تحمل اور ایک دوسرے کے احترام کے ذریعے اس سازش کو روکنا ہے۔