لندن والے سے جان چھوٹی تو یہاں کے بیوپاری آ گئے: مصطفی کمال

Mustafa Kamal

Mustafa Kamal

حیدر آباد (جیوڈیسک) پاک سرزمین پارٹی کا حیدرآباد میں طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

مصطفی کمال اشاروں ہی اشاروں میں متحدہ بانی اور متحدہ پاکستان پر خوب برسے۔ ان کا کہنا تھا لندن والے سے جان چھوٹی تو بیوپاری آ گئے۔ جس کے ساتھ ایم کیو ایم ہو گا مہاجر اس کا ساتھ دیں گے یہ تاثر اب ختم ہو گیا۔

سربراہ پی ایس پی نے کہا حیدر آباد والوں نے بتا دیا وہ متحدہ بانی کے نہیں پاکستان کے ساتھ ہیں۔ جلسے میں خواتین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔