لندن ٹیوب سٹیشن پر حملہ کرنے والے شخص پر فرد جرم عائد

London Tube Station, Attack

London Tube Station, Attack

لندن (جیوڈیسک) مشرقی لندن سیمسن روڈ کے رہائشی 29 سالہ محی الدین مائر پر چاقو سے حملہ کرنے کے جرم میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

پولیس انہیں ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرے گی۔ واقعے میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا تھا جبکہ ایک دوسرے شخص کو معمولی زخم آئے تھے۔

برطانوی پولیس کے مطابق وہ اس حملے کو دہشتگردی کے واقعے کے طور پر دیکھ رہی ہے۔