نہ کر شکایت کبھی رب کائنات کی تخلیق پہ

Animals

Animals

تحریر : رشید احمد نعیم
پیارے بچو! اللہ تعالی کی ذات بہترین خالق و مصور ہے ۔ اس کی ہر تخلیق و مصوری میں حکمت پوشیدہ ہے جسے انسان و حیوان کے لیے سمجھنا ذرا مشکل ہے ۔ذات ِ باری تعالیٰ نے دنیا میں کوئی چیز بیکار نہیں بنائی ہے ۔اللہ نے انسان و حیوان اور چرند و پرند کو اس کی ضرورت اور اپنی حکمت کے تحت اعضاء جسم عطا کیے ہیں مگر کبھی کبھی انسان یا حیوان اس حکمت کو سمجھ نہیں پاتا تو وہ احساس ِ کمتری یا برتری کا شکار ہو جاتا ہے۔

آیئے بچو! آج آپ کو ایک ایسی کہانی سناتے ہیں جس سے ہم کو یہ سبق ملتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی تخلیق پہ کبھی شاکی نہیں ہونا چاہئے اور نا کبھی غرور کرنا چاہئے۔ کسی جنگل میں ایک خوبصورت بارہ سنگھا رہتا تھا۔ وہ جب بھی ندی پر پانی پینے جاتا تو پانی میںاپنے خوبصورت سینگوں کا عکس دیکھتا۔وہ اپنے سینگوں کی خوبصورتی پر ناز کرتا مگر جونہی اپنی پتلی سیاہ ٹانگوں کو دیکھتا تو غمگین ہو جاتا۔

ALLAH

ALLAH

ایک دن وہ ندی کے کنارے کھڑا پانی میں اپنے سینگوں کو دیکھ کر بہت خوش ہو رہا تھا کہ دور سے شکاری کتوں کے بھونکنے کی آواز آئی۔بارہ سنگھا اپنی جان بچانے کے لیے سر پٹ بھاگا۔جنگل بہت گھنا تھا وہ اپنی پتلی پتلی ٹانگوں سے تیز تیز بھاگا اور کتوں کی نظروں سے اوجھل ہو گیا۔اب اسے اپنی ٹانگوں کی قدر معلوم ہوئی۔کتے دور رہ گئے تو بارسنگھا جھاڑیوں میں سستانے لگا۔اتنے میں کتے پھر قریب آ گئے۔

بارہ سنگھے نے جان بچانے کے لیے بھاگنا چاہا لیکن اس کے خوبصورت سینگ جھاریوں میں پھنس گئے۔اس نے اپنے سینگ چھڑانے کی بہت کوشش کی مگر ناکام رہا۔اسی دوران کتے بارہ سنگھے کے قریب پہنچ گئے اور اسے چیر بھاڑ دیا۔دیکھا پیارے بچو! جن خوبصورت سینگوں پر بارہ سینگھے کو بہت غرور تھا وہی اس کی موت کا باعث بن گئے۔

Rasheed Ahmad Naeem

Rasheed Ahmad Naeem

تحریر : رشید احمد نعیم