لاری اڈا مصطفی آباد بنیادی سہولیات سے محروم

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) لاری اڈا مصطفی آباد بنیادی سہولیات سے محروم، پہلا لاری اڈا جہاں پر کوئی گاڑی کھڑی نہیں ہوتی، فیروز پور روڈ پر گاڑی کھڑی کرکے پرچی فیس وصول کی جاتی ہے، کرایہ پر جگہ لیکر بنائے گئے لاری اڈے کی وجہ سے حکومت کو لاکھوں روپے کا نقصان، اعلی حکام فوری نوٹس لیں، تفصیلات کے مطابق لاری اڈا مصطفی آباد تمام بنیادی سہولیات سے محروم، پنجاب کا واحد کرایہ پر جگہ لیکر بنایا گیا لاری اڈا جہاں پر کوئی گاڑی سٹاپ نہیں کرتے اور نہ ہی اڈے میں داخل ہوتی ہے۔

لاری اڈے میں منتھلی لیکر گاڑیاں پارک کی جاتی ہیں،لاری اڈے میں کوئی مسافر گاڑی کھڑی نہیں ہوتی جس کی وجہ سے لاری اڈے میں ٹھنڈا پانی، باتھ روم، مسافر خانہ ودیگر سہولیات بھی موجود نہ ہیں، ٹائون کمیٹی عملہ نے سروس روڈ کے ساتھ کیمپ لگا رکھا ہے جو فیروز پور روڈ پر گاڑیاں کھڑی کرکے ان سے پرچی فیس وصول کی جاتی ہے، اعلی حکام کی طرف سے فوری نوٹس لیتے ہوئے لاری اڈے کو بحال کرنے کا مطالبہ۔

Mustafa Abad

Mustafa Abad

Mustafa Abad

Mustafa Abad

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126