لاس اینجلس میں فلم “ٹرمینیٹر جینیسس ” کے رنگا رنگ پریمئر کا انعقاد

Terminator Premier

Terminator Premier

لاس اینجلس (جیوڈیسک) لاس اینجلس میں ہالی ووڈ فلم “ٹرمینیٹر جینسس” کا رنگا رنگ پریمئیر ہوا جس میں آرنلڈ شوار زینیگر سمیت فلم کی پوری کاسٹ نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران اداکار آرنلڈ شوار زینیگر، جے کورٹنی اور بیونگ ہن لی فلم کی کامیابی کو لے کر پرامید نظر آئے۔ شائقین کی بڑی تعداد بھی ہالی ووڈ ستاروں کی ایک جھلک دیکھنے پہنچی۔

“ٹرمینیٹر جینیسس” کی کہانی گزشتہ فلموں کی طرح ایک بڑا مشن انجام دیتے جدید روبوٹس کی ہے جو اپنا ٹاسک مکمل کرنے کے لیے بڑے خطروں کے سامنے ڈٹ جاتے ہیں۔

ہدایتکار ایلن ٹیلر کی یہ سائنس فکشن فلم یکم جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔