لاس اینجلس: گریمی ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب، لیڈی گاگا کی شاندار پرفارمنس

Lady Gaga Performances

Lady Gaga Performances

لاس اینجلس (جیوڈیسک) گریمی ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب ہوئی، گلوکارہ لیڈی گاگا کی شاندار پرفارمنس نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا، بہترین میوزک البم کا اعزاز ٹیلر سوئفٹ کے حصے آیا۔

لاس اینجلس میں سجنے والی تقریب میں لیڈی گاگا نے رنگارنگ لائٹس اور امیجز پروجیکٹ کے ساتھ شاندار پرفارمنس دی۔ گلوکارہ نے برطانوی گلوکار ڈیوڈ بووی کو خراج عقیدت پیش کیا، گلوکار کینڈرک لامار نے 68 ویں گریمی ایوارڈز کی تقریب میں پانچ ایوارڈ جیتے۔

ٹیلر سوئفٹ بہترین میوزک البم کا اعزاز لے کر دو مرتبہ یہ ایوارڈ جیتنے والی پہلی خاتون گلوکارہ بن گئیں۔ واضح رہے کہ گریمی ایوارڈ کو امریکا میں موسیقی کی دنیا کا معتبر ترین ایوارڈ سمجھا جاتا ہے۔