لاس اینجلس: پیپل چوائس ایوارڈ، فلم فیورس 7 نے میلہ لوٹ لیا

 Vin Diesel

Vin Diesel

لاس اینجلس (جیوڈیسک) پیپل چوائس ایوارڈ کی شاندار تقریب ہوئی، جونی ڈیپ، اداکارہ سندرہ بلک اور فلم فیورس 7 نے میلہ لوٹ لیا۔

ڈاؤن ٹاؤن کے مائیکرو سافٹ تھیٹر میں سجنے والے پیپل چوائس ایوارڈز میں ہالی وڈ ستاروں کی چمک دمک دیکھنے لائق تھی۔

موسیقی ، ٹی وی ، فلم کے اعزاز میں ہوئے اس شو میں بہترین فلمی اداکار کا ایوارڈ بلیک میس کے ہیرو جانی ڈیپ کے حصے آیا جبکہ سندرہ بلک بہترین مووی اداکارہ قرار پائیں۔

بہترین فلم اور ایکشن کا ایوارڈ سائنس فکشن فلم فیوریس سیون لے اڑی جبکہ بہترین پاپ فنکارہ کا اعزاز ٹیلر سوفٹ کے حصے آیا۔