لوزیانا: براک اوباما سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

Louisiana Flood

Louisiana Flood

نیویارک (جیوڈیسک) امریکی ریاست لوزیانا میں شدید بارشوں کے بعد پیدا ہونے والے سیلاب کی لپیٹ میں آ کر کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے۔

تیس ہزار افراد کو اب تک عارضی کیمپوں میں منتقل کیا جا چکا ہے،کیچڑ والے پانی سے شہروں میں کھڑی موٹر کاروں کو سخت نقصان پہنچا ہے۔ بیٹن روج کے نواحی جنگل والے علاقے بھی اِس گدلے پانی کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔
ریاست لوزیانا کے گورنر جان بیل ایڈورڈ نے بھی سیلابی صورتحال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

بیٹن رْوج شہر کے چودہ ہزار افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا جا چکا ہے۔
صدر أوباما متاثرہ علاقوں کے دورے کے لیے 23 اگست کو ریاست کے لیے روانہ ہونگے۔