محبت اہل بیت اور صحابہ کرام دونوں ہی دین کی اساس ہے، محمد زبیر صدیقی ہزاروی

Anjuman Talba Islam

Anjuman Talba Islam

کراچی: انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی نے کہا کہ امام عالی مقام امام حسین رضی اللہ عنہ نے مصلحت اور مفاہمت کی روش کو نہیں اپنایا، بلکہ پاک و صاف عملی سیاست کی اعلیٰ ترین مثال قائم کرتے ہوئے ثابت کردیا کہ دین کی افضل ترین عبادت سیاست ہے اگر وہ دین کی سربلندی کے لئے ہو،1968سے قائم ملک کی دوسری سب سے بڑی طلبہ جماعت انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے سینتیسویں 37th منتخب مرکزی صدر برائے سیشن 2015-2016محمد زبیرصدیقی ہزاروی نے انجمن طلبہ اسلام ضلع وسطی کے زیر اہتمام عثمانیہ مسجد میں منعقد ہونے والے فلسفلہ شہادت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ محبت اہل بیت اور صحابہ کرام کا اکرام دونوں ہی دین کی اساس ہے۔

پیغام کربلا یہ ہے کہ دین کی سربلندی کے لئے قربانی کا آغاز اپنے مال، اپنے گھر اور اپنی جان سے کیا جائے، درس کربلا مصلحتوں سے پاک ہے اور یہاں حق و باطل کی جنگ میں ظالم کے آگے جھک جانا کوفہ کی تہذیب ہے، ظالم بن جانا یزیدیت ہے اور حق کے لئے استقامت کے ساتھ میدان عمل میں کھڑے رہنا حسینیت ہے، امام عالی مقام امام حسین رضی اللہ عنہ نے مصلحت اور مفاہمت کی روش کو نہیں اپنایا۔

بلکہ پاک و صاف عملی سیاست کی اعلیٰ ترین مثال قائم کرتے ہوئے ثابت کردیا کہ دین کی افضل ترین عبادت سیاست ہے اگر وہ دین کی سربلندی کے لئے ہو،انجمن طلبہ اسلام ضلع وسطی کے زیر اہتمام عثمانیہ مسجد میں منعقد ہونے والے فلسفلہ شہادت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ غلام مرتضیٰ صابر نے کہا کہ امام عالی مقام نے اس دور میں اپنے پیغام میں یہ واضح کردیا کہ میں اپنے ناناحضور علیہ السلام کے منصب پر کسی فاسق و فاجر، لادین، لبرل، سیکولر، فحاشی و عریانی کے گرویدہ، زانی و شرابی، برکردار، چور، لٹیرے اور بدبخت کفر کے ساتھی کو نہیں بیٹھنے دے سکتا،خاندان اہل بیت نے کربلا میں یہ پیغام دیا کہ مصائب چاہے کتنے بھی سخت ہوں۔

بندہ مومن کو ہر صورت صبر و استقامت اور شکر کے دامن کو نہیں چھوڑناچاہییاس موقع پر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری نبیل مصطفائی نے کہا کہ شمالی پنجاب کے اضلاع بشمول لاہور، اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک اور ہزارہ ڈویژن اور آزاد کشمیر کا دورہ مکمل ہوچکا ہے،، جس میں بعض اضلاع کے الیکشن اور اکثر اضلاع میں تربیتی نشستیں،طلبہ اجتماعات، کنونشن اور تنظیم سازی کی گئیں۔ اگلے مہینے سے صوبہ سندھ میں زیریں سندھ کا دورہ شروع کیا جا رہا ہے، جس میں بدین، ٹھٹھہ، جاتی، تلہار، ڈگری، میرپور خاص، میرواہ، سہون شریف کا دورہ کیا جائے گا۔