محبت ہار جانا چاہتی ہے

بچھڑنے کا بہانہ چاہتی ہے
محبت ہار جانا چاہتی ہے

پرندہ شاخ پر سہما ہوا ہے
فضا پھر بھی اڑانا چاہتی ہے

ہوس کے تاجروں کی پارسائی
کوئی تہمت لگانا چاہتی ہے

اسے کہدو ہمارے حوصلے کو
یہ دنیا آزمانا چاہتی ہے

ہماری بے کسی ساحل زمیں پہ
کوئی محشر اٹھانا چاہتی ہے

Sad Couple

Sad Couple

تحریر : ساحل منیر