محبت کی وجہ سے ’’عاشقی‘‘ چھوڑی جس کا افسوس ہے، پوجا بھٹ

Pooja Bhatt

Pooja Bhatt

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار اور فلم ساز پوجا بھٹ نے کہا ہے کہ انھوں نے اپنے دوست کی وجہ اپنے والد مہیش بھٹ کی رومانوی اور میوزیکل فلم ’’عاشقی‘‘ میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

1989میں ’’ڈیڈی‘‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی پوجابھٹ نے کہا کہ ان کے چچا مکیش بھٹ نے انھیں 1990 کی شہرہ آفاق فلم میں کام کی پیشکش کی لیکن چونکہ ان کے دوست نہیں چاہتے تھے کہ وہ اداکاری کریں جس پر میں نے ’’عاشقی‘‘میں کام سے انکار کردیا۔

پوجا کا کہنا تھا کہ اب میں سوچتی ہوں کہ مجھے وہ فلم کرنی چاہیے تھی۔