پسند کی شادی کرنے پر رشتہ داروں کی جانب سے لڑکی کو اغواہ کرنے کی کوشش

Badn Press Conference

Badn Press Conference

بدین (عمران عباس) پسند کی شادی کرنے پر رشتہ داروں کی جانب سے لڑکی کو اغواہ کرنے کی کوشش، اغواہ کاروں کی جانب سے تشدد ، شوہر اور بچے شدید زخمی، اغواہ ہونے سے بچ جانے کے بعد زخمی شوہر کے ساتھ پریس کانفرنس، تحفظ کی اپیل۔

بدین شہر میں پیر عالیشاہ کوٹ کی رہائشی عظیماںنے اپنے شوہر عبدالرزاق انصاری کے ساتھ بدین پریس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ میرے رشتیدار امین انصاری، کریم بخش انصاری، ظھیر انصاری اور دیگر میری جانب سے پسند کی شادی کرنے پر ناراض ہیں اور میرے شوہر اور اس کے گھر والوں کو مسلسل دھمکیاں دے رہے تھے کہ وہ مجھے اغواہ کرکے اپنے ساتھ لے جائیں گے، گذشتہ روز مذکورہ لوگوں نے میرے گھر میں داخل ہوکر مجھے اغواہ کرنے کی کوشش کی جس کے دوراں میرا شوہر اور دیگر کو جان سے مارنے کی کوشش بھی۔

عظیماں نے مزید کہا کہ ملزمان شہر کے کچھ بااثر لوگوں سے ملے ہوئے ہیں اس لیئے پولیس بھی ہماری مدد نہیں کررہی ہے، متاثرہ عورت اور اس کے شوہر نے وزیر اعلیٰ سندھ، چیف جسٹس آف سندھ ، آئی جی سندھ اور دیگر بالا حکام سے اپیل کی کہ ہمیں جان سے مارنے والے ملزموں کے خلاف فوری کاروائی کرکے ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔