لوئر دیر: بیکری کے گودام میں آتشزدگی، 5 مزدور جاں بحق

Lower Dir

Lower Dir

لوئردیر (جیوڈیسک) لوئر دیر کے علاقے خال میں ایک بیکری کے گودام میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لوئر دیر کی تحصیل تیمرگرہ کے علاقےخال میں ایک بیکری کے گودام میں آگ لگ گئی، جس سے دم گھٹنے کے باعث بیکری میں کام کرنے والے 5 مزدورجاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بیکری کے گودام میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ، جاں بحق مزدوروں کا تعلق آزاد کشمیر سے تھا۔