ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمتوں میں تین سو روپے کمی

LPG

LPG

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت پٹرولیم کی ایڈوائس پر سولہ سال بعد اوگرا نے پہلی مرتبہ ایل پی جی کے نرخ مقرر کئے ہیں اور گھریلو سلنڈر کی قیمتوں میں تین سو روپے کمی کر دی۔

ساتھ ہی اوگرا نے ملک بھر میں ایل پی جی کے ایک ہی نرخ بھی مقرر کر دیئے ہیں۔

اب گھریلو سلنڈر کے نرخ نو سو روپے ہوں گے۔ اوگرا کے فیصلے سے ایل پی جی صارفین کو تیس روپے فی کلو تک ریلیف ملے گا۔

اوگرا کا کہنا ہے کہ ماضی میں مارکیٹنگ کمپنیاں ایل پی جی کی قیمتیں خود ہی مقرر کرتی تھیں اور ہر سال اربوں روپے غیر منصفانہ منافع کما رہی تھیں۔