ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو تک کمی

LPG Price

LPG Price

کراچی (جیوڈیسک) عالمی منڈی میں ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی ایل پی جی کی قیمت 10 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت 15 روپے فی کلو کم کر دی گئی ہے جس کے بعد کراچی، لاہور، قصور، گجرانوالہ، سیالکوٹ، ساہیوال میں ایل پی جی فی کلو 70 روپے ، پشاور، رحیم یار خان، صادق آباد میں 65 روپے کلو جبکہ گلگت بلتستان، مری اور بالاکوٹ میں 100 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے۔