ایل پی جی کی قیمت میں دس روپے اضافہ

LPG Price

LPG Price

لاہور (جیوڈیسک) سردی آتی ہے ایل پی جی کی قیمت کو بھی پر لگ گئے۔ دس روپے اضافے کے ساتھ اب ایل پی جی سو روپے فی کلو ملے گی۔

ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 110 روپے اور کمرشل استعمال کا سلنڈر 480 روپے مہنگا ہوا۔

گھر کا چولھا جلانا مشکل ہو گا تو ٹرانسپورٹ بھی مہنگی ہو گی۔ سرد موسم کے توڑ کے لئے جیب گرم رکھنی ہو گی۔