لکھنؤ یونیورسٹی: وزیر اعظم کی تقریر کے دوران مودی مردہ باد کے نعرے

Narendra Modi

Narendra Modi

لکھنؤ (جیوڈیسک) باباصاحب بھمراؤ ایمبیڈکر یونیورسٹی میں نریندر مودی مہمان خصوصی کے طور پر شریک تھے۔ وزیر اعظم مودی کی تقریر کے دوران ایک نوجوان نے دلت نوجوان کی خود کشی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی کے خلاف نعرے لگائے۔

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے دعوے دار ملک کے سکیورٹی اہلکاروں نے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔ چند روز قبل 26 سالہ پی ایچ ڈی طالبعلم نے یونیورسٹی سے نکالے جانے کے بعد ہوسٹل کے کمرے میں خود کشی کر لی تھی۔

بھارت میں مودی سرکار کے دور میں دلت ذات کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اس سے پہلے مودی کابینہ کے وزیر اس ذات کو کتے سے بھی تشبیہ دے چکے ہیں۔