خوش قسمت ہوں کہ میری زندگی میں دیپیکا ہے، رنویر سنگھ

Ranveer And Deepika

Ranveer And Deepika

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کا دیپیکا پڈوکون ان کے لئے بہت اہمیت رکھتی ہیں وہ بہت خوش قسمت ہیں کہ ان کی زندگی میں دیپیکا شامل ہیں۔

میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں رنویرسنگھ کا کہنا ہے کہ دیپیکا پدوکون بہت خاص ہیں، انہوں نے دیپیکا سے بہت کچھ سیکھا ہے، دیپیکا اور ان میں زبردست ذہنی ہم آہنگی ہے، طرززندگی، سوچ کا انداز یہاں تک کے معاشرتی اقدار بھی یکساں ہیں، اس حوالے سے وہ بہت خوش قسمت ہیں کہ ان کی زندگی میں دیپیکا شامل ہے اور وہ ان کے ساتھ گزارا گیا وقت بہت پر لطف ہوتا ہے۔

رنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ انہوں نے دیپیکا پڈوکون کے ساتھ بہت کم کام کیا ہے اس لئے وہ سمجھتے ہیں کہ ہم دونوں کو مزید ایک ساتھ کام کرنا چاہیئے کیونکہ الگ الگ نوعیت کے کرداروں میں ایک ساتھ کام کرنے سے وہ دونوں ایک دوسرے کو مزید بہتر جان سکتے ہیں۔