لیاری: رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن، 2 خطرناک دہشتگرد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

KARACHI

KARACHI

کراچی (جیوڈیسک) ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے لیاری میں خفیہ اطلاع پر ٹارگٹڈ کارروائی کر کے ریموٹ کنٹرول بم دھماکوں میں ملوث دو خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 13 ای آئی ڈی ڈیوائسیز 2، ڈیٹونیٹرز اور ایس ایم جی سمیت دیگر اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔