ایم اے جناح روڈ پر ملٹری پولیس کے گاڑی پر فائرنگ ،اہلکار شہید

 Military  Police

Military Police

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ایم اے جناح روڈ تبت سینٹر کے قریب ملٹری پولیس کے گاڑی پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے نتیجہ میں ایک اہلکار جاںبحق اور 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے جو فائرنگ کے بعد فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے۔فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری تعداد جائے وقوع پر پہنچ گئی اور مختلف پہلوئوں پر جائزہ لیا جا رہا ہے۔واقعے کے بعد ایم اے جناح روڈ پر شدید ٹریفک جام ہو گیا ہے۔

ملٹری پولیس کے گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے گولیاں گاڑی کے سامنے سے لگی ہیں۔