سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، ایم اے جوزف فرانسس

لاہور (قبال کھوکھر) لاہور میں ایس ایم صابر کھوکھر کی طرف سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں21سے زائد مسیحی سیاسی جماعتوں نے ”پاکستان کرسچن الائنس” کے نام سے سیاسی الائنس بنا لیا اور متفقہ طور پرپاکستان کرسچن نیشنل پارٹی کے چیئرمین ایم اے جوزف فرانسس کو الائنس کا چیئرمین منتخب کرلیا۔

نومنتخب چیئرمین نے اس موقع پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے اپنی عوام کے مسائل کو حل اورحقوق کی فراہمی کے لئے کسی قسم کی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔وہ سب کو ساتھ لے کر چلیں گے کسی کو مایوس نہیں کریں گے اور حقیقی جمہوری نظریاتی وصاف ستھری سیاست سے عوام کی نمائندگی کریں گے۔”پاکستان کرسچن الائنس ”کی تقریب حلف وفاداری ومشترکہ پریس کانفرنس 19 اگست بدھ کو پریس کلب لاہور میں منعقد ہوگی۔

MA Joseph  Francis Speach

MA Joseph Francis Speach