ایم اے جوزف فرانسس اور گلوبل کرسچن وائس کی صدر زیبا گل کی اہم ملاقات

Zeba Gill with Jeseph Francis

Zeba Gill with Jeseph Francis

لاہور (اقبال کھوکھر) نیشنل ڈائریکٹر ”کلاس” ایم اے جوزف فرانسس نے امریکی صدر کی طرف سے سالانہ دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت کے بعد متعدد بین الاقوامی سیاسی وسماجی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کیں۔

اس دوران امریکہ میں عرصہ دراز سے متحرک گلوبل کرسچن وائس کی صدر زیبا گل سے بھی نیویارک میں ایک اہم ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے پاکستان میں مسیحیوں کے مسائل اور تھائی لینڈ سمیت دنیا بھر میں انسانی،اخلاقی، سماجی ومذہبی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اس حوالے سے مستقبل میں باہمی مشاورت اور مشترکہ لائحہ عمل پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر ایم اے جوزف فرانسس نے ادارہ”کلاس” کی گزشتہ سالانہ رپورٹ بھی زیبا گل کو پیش کی۔ کلاس کے نیشنل ڈائریکٹر نے” گلوبل کرسچن وائس” کی خدمات کو سراہا گیا۔ملاقات میں گلوبل کرسچن وائس کے کوارڈینیٹر روحیل سیموئیل بھی موجود تھے۔٭