مادھوری نئی فلم میں عالیہ بھٹ کی ماں بنیں گی

Madhuri Dixit

Madhuri Dixit

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ جو کچھ عرصے قبل تک ماں کا کردار ادا کرنے کی حامی نہیں بھرتی تھیں لیکن اب وہ نئی آنے والی فلم میں عالیہ بھٹ کی ماں کا کردار ادا کر نے جا رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں 3 دہائیوں تک راج کرنے والی دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ اب ہدایت کار”ابھیشیک ورمن” کی نئی آنے والی فلم “شدت” میں بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی ماں کا کردارکرتی نظر آئیں گی۔ ہدایت کار کی جانب سے فلم کا پہلے نام “کلنک” رکھا گیا تھا جو بعد میں تبدیل کردیا گیا۔ فلم کو کرن جوہراور ساجد ناڈیاڈ والا پروڈیوس کریں گے۔

“شدت” کی کہانی ماں بیٹی کے مضبوط رشتے کے ساتھ ساتھ محبت پر بھی مبنی ہے جہاں ارجن کپور، ورون دھون اورعالیہ کی محبت میں دراڑ ڈالتے نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل مادھوری ڈکشٹ کو فلم میں جب سونم کپور کی ماں کا کردار ادا کرنے کی آفر ملی تھی تو انہوں نے فلم کرنے سے ہی انکارکردیا تھا جب کہ ان کا کہنا تھا کہ مداح ابھی انہیں ماں کے کردار کے روپ میں نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔