مدارس دینیہ میں تعلیمی سال 2016-17 اختتامی مراحل میں داخل اختتامی تقریبات سلسلہ جاری

Jamia Binoria Aalmia

Jamia Binoria Aalmia

کراچی: مدارس دینیہ میں تعلیمی سال 2016-17 اختتامی مراحل میں داخل اختتامی تقریبات سلسلہ جاری، علوم اسلامیہ کی بین الاقوامی شہرت یافتہ دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے شعبہ بنات )خواتین (میں ختم بخاری شریف کی تقریب آج (2اپریل بروز اتوار کو )ہوگی جس میں مختلف کورسز کی تکمیل کرنے والی 120 طالبات کی چادر پوشی اور انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

تقریب کے شرکا سے خصوصی خطاب وآخری درس استاد الحدیث مولانا عزیزالرحمن دینگے جبکہ شعبہ بنین (طلباء) کی تقریب ختم بخاری 12اپریل کو ہوگی مجموعی طور پر جامعہ بنوریہ عالمیہ میں درس نظامی ، تخصص فی الحدیث،تخصص فی الفقہ بنین، حفظ قران کریم اور شارٹ کورسز کی تکمیل کرنے والے755سے زائد ملکی وغیر ملکی طلبہ کی دستار بندی اور طالبات چادر پوشی ہو گی۔

بنات کی تقریب ختم بخاری میں پاکستان سمیت بیرون ممالک سے عالمات ، قاریہ اور استانیوں کے علاوہ طالبات کے عزیز واقارب شرکت کریں گے۔ہفتہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم کی زیر صدارت مجلس تعلیمی ، مجلس شوری اور مجلس منتظمہ کا اجلاس ہوا جس میں شعبہ بنات کی تقریب ختم بخاری کے انتظامات کا جائزہ لے کر انہیں حتمی شکل دے دی گئی اور اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ12اپریل بروزاتوار کو شعبہ بنین(طلبا)کی ختم بخاری کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔