مدارس اسلام کے قلعے ہیں، ملک کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ یہی مدارس ہیں، علامہ علی شیر

Karachi

Karachi

کراچی : مدارس اسلام کے قلعے ہیں، ملک کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ یہی مدارس ہیں، مدارس پر تنقید کرنے والے پہلے مدارس کا دورہ کر کے دیکھیں۔

جہاں قال اللہ وقال رسول ۖ کی تعلیم دی جاتی ہے،ان خیالات کا اظہار ملک کے مفکر و جید عالمِ دین علامہ علی شیر رحمانی اور جامعہ بنوریہ کے شیخ الحدیث مولانا عزیز الرحمٰن نے غربی زون رشید آباد میں مدرسہ انوار القرآن
عزیزیہ کے تحت ہونے والی” عظمتِ قرآن سمینار” سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ آئے روز مدارس کے خلاف پروپیگنڈے کئے جا رہے ہیں جو کہ افسوسناک ہے،اس موقعہ پر مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ذمہ دار عمر فاروق، صوبائی ناظم ارشد رشیدی ،راجہ عبدالرازق کاشمیری اور ناظم کراچی صدیق شیرازی نے بھی خطاب کیا ،انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں قرآن کے نظام کی ضرورت ہے آج ہمارے معاشرے میں جو دہشتگردی اور قتل و غارت گری ہے اس کی بنیادی وجہ قرآن سے دوری ہے۔

یاد رہے کہ مدرسہ انوارالقرآن عزیزیہ سے اس سال 10طلبہ نے قرآن پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی پروگرام کے اختتام پر طلبہ کی دستار بندی کی گئی اور انہیں انعامات سے نوازا گیا۔