مدارس دشمنوں کا سب سے بڑا ایجنڈا عوام کو قرآن سے دور کرنا ہے، مفتی محمد نعیم

Mufti Mohammad Naeem

Mufti Mohammad Naeem

کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ ٹاؤن میں ہفتہ کی شب کو حسب سابق سالانہ مسابقہ حفظ قرآن وحسن صوت کا انعقاد کیاگیا ،جس میں شعبہ تحفیظ القرآن الکریم کے 80 سے زائد طلبہ نے شرکت کی ،مسابقہ تحفیظ قرآن مکمل میں 30، حسن صوت میں 45 اور 20 پارے تحفیظ القرآن میں 15طلبہ نے حصہ لیا ، جبکہ 5طلبہ نے قرأت سعبہ عشرہ میں کے مسابقے میں شرکت کی، منصفین کے فرائض مشہور معروف قارمولانا نذیر مالکی ، مولانا قاری تسلیم اور مولانا ہارون رشید نے انجام دیئے جبکہ نظامت کے فرائض مولانا قاری سلطان اور ساجد اللہ انجام دے رہے تھے۔

مکمل قرآن کے مسابقے میں فصیح الرحمن، حسنین معاویہ اورنور الحق نے اول ،دوم اور سوم پوزیشن حاصل کی، 20پاروں میں حامدالحق نے پہلی ،سید منصور نے دوسری جبکہ عبدالرحمن اور سلیم تیسری پوزیشن حاصل کی ، جبکہ 15پاروں میں اول پوزیشن عبدالسلام ، دوم ، نعمان اور عبداللہ سوم پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔پوزیشن ہولڈر طلبہ کو نقدی انعام دیا گیا جبکہ اول آنے والے طلبہ کے دو اساتذہ قاری انور زیب اور قاری عنایت اللہ کو جامعہ کے خرچے پر عمرے کا اعلان کیاگیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ قرآن مجید کا حفظ اورالفاظ کی درست ادائیگی دو الگ الگ چیزیں ہیں جامعہ میں دونوں چیزوں پر توجہ دی جاتی ہے، ،انہوں نے کہاکہ اللہ نے قرآن کی حفاظت کا ذمہ اٹھایا۔ساری طاقتیں قرآن مجید میں رد بدل کی کوششوں میں مصروف ہیں مگر آج تک اس کے ایک شوشے کو بھی کوئی تبدیل نہیں کرسکا۔ مدارس کے دشمنوں کا سب سے بڑا ایجنڈا عوام کو قرآن مجید سے دور کرناہے جو کسی حالت میں بھی کامیاب نہیں ہوگا، انہوں نے کہاکہ قرآن مجیدکی سنہری تعلیمات میں پوری انسانیت کی فلاح و بہبود کاراز مضمر ہے۔

قرآن کا یہ بڑا اعزا ز ہے کہ اس سے ادنی نسبت سے بھی انسان کو بلندیوں تک پہنچادیتی ہے ، وہ لوگ خوش قسمت ہیں جو قرآن کریم کی تعلیم کے روحانی سلسلے سے جڑے ہیں اورجو نہ صرف یہ کہ قرآن کریم کو ادائیگی مخارج و رعایت اصول تجوید و قرات کے ساتھ پڑھتے پڑھاتے ہیں بلکہ اس کے معنی و مفاہیم کو بھی سمجھنے اور سمجھتے ہیں ،مفتی محمدنعیم نے جامعہ بنوریہ عالمیہ تحفیظ القرآن کی کارکردگی پر اطمنان وخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا یہ سلسلہ والدمرحوم قاری عبدالحلیم نور اللہ مرقدہ کی انتہک محنت اور دعاؤں کا نتیجہ ہے، اس کاز کو شعبہ تحفیظ القرآن کے نگران قاری عبدالمنان آگے بڑھا رہے ہیں۔

اس موقع پر مولانا حسین صدیقی نے بیان کرتے ہوئے کہاکہ مسلمان کیلئے قرآن پڑھنے پڑھانے کے ساتھ عمل کرنا بھی ضروری ہے ، کیونکہ حصول علم بغیر عمل کے نافع نہیں ہوسکتا اس لیے طلبہ تقویٰ ولہلیت کو اپنا لباس بنائیں ماشاء اللہ مسابقے میں شریک طلبہ کی کارکردگی دیکھ کر دلی خوشی ہوئی ۔تقریب میں ناظم تعلیمات وشیخ الحدیث مولانا عبدالحمید خان غوری ، مولانا یار ربانی ، مولانا نعمان نعیم ، شعبہ حفظ کے نگران قاری عبدالمنان اور شعبہ حفظ کے ناظم قاری حفیظ الرحمن اور مولانا انور الحق سمیت دیگر اساتذہ کرام اور سینکڑوں طلبہ کرام بھی موجود تھے۔